کراچی (پی پی آ ئی) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رضویہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل پولیس کے مطابق کارروائی میں تاوان وصولی کیلئے آنے والے ملزم ساجد علی کوگرفتارکیا گیا ہے، ملزم سے تاوان کی رقم 50 ہزارروپے بھی برآمد کی گئی، ملزم کی گرفتاری کے بعد ساتھی مغوی کونیول کالونی کے قریب چھوڑکرفرار ہوگئے۔ایس ایس پی سینٹرل کا بتانا ہے کہ 13 اپریل کوناظم آبادمیں چائے کے ہوٹل سے مشال نامی شہری اغواکیا گیاتھا، اغواکی واردات میں احمداورجنیدسمیت7ملزمان ملوث تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مغوی کاکہنا ہے کہ کارمیں بیٹھے افرادخود کو پولیس اہلکارظاہرکررہے تھے، مغوی کے خاندان سے80 لاکھ روپے تا وان مانگاگیا جو10 لاکھ میں طے ہوا۔ملزمان نے مغوی مشال کواتحادٹاؤن کے ایک گھرمیں رکھاہواتھا، ملزمان نے مشال کی جیب سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون رکھ لیاتھا، اغواکے ماسٹر مائنڈ احمد سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Next Post
پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
Sat Apr 15 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومتی بل سے ساری ہوا نکال دی […]
