بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت،جے یو آئی رہنما مفتی عبدالشکور کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

لکی مروت(پی پی آ ئی) گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے جمعیت علمااسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو آبائی علاقے تاجبی خیل کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ، مولانا محمد انور اور محمد خان شیرانی اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنوں اور عوام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا، جنازہ گاہ اور راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علمااور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران اسمبلی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔بعد ازاں مفتی عبدالشکور کی میت کو اسلام آباد سے لکی مروت ان کے آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا، مفتی عبدالشکور کو لکی مروت میں واقع آبائی گاوں تاجبی خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔