سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دیویندر سنگھ کا کشمیریوں کیخلاف بھارت کی بڑھتی ہوئی نفرت کی مذمت

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے نئی دلی میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے ایک کشمیری نوجوان کو ’وندے ماترم‘ اور دیگرہندوتوا نعرے لگانے پر مجبور کرنے اور اسے تشددکا نشانہ بنانے کی شدیدمذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطا بق ایڈووکیٹ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے غنڈے بھارت میں کشمیریوں کو طویل عرصے سے ہراساں کر رہے ہیں اور نام نہاد جمہوریت تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بی جے پی کے غنڈوں نے اپنی غیر قانونی کارروائیوں سے کشمیری تاجروں کو بھارت میں اپنا کاروبار بند کرنے اور کشمیری طلبا کو تعلیمی ادارے چھوڑنے پر مجبور کیا۔ بھارت ایک طرف کشمیریوں کے قدرتی وسائل لوٹ رہا ہے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے مقبوضہ علاقے میں آزادی اظہار پر قدغن عائد کرر کھی ہے اور بے گناہ کشمیری مسلسل جیلوں میں قید ہیں اور دوسری جانب انہیں کاروبار یاحصول تعلیم کے لیے بھارت جانے کی اجازت نہیں د ی جارہی ہے جس سے کشمیریوں کیخلاف بھارت کی نفرت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ علاقے میں G20اجلاس کی آڑ میں بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کے بارے میں گمراہ کرنا چاہتا ہے۔حریت رہنما نے جی20اجلاس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ خطے کا دورہ کرنے سے پہلے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا جائزہ لیں۔