ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچے میں آپریشن کا دسواں روز، ملزمان کے درجنوں ٹھکانے تباہ، متعدد گرفتار

رحیم یار خان(پی پی آ ئی) کچے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دسویں روز میں داخل ہوگیا، اب تک پولیس نے کریمنلز کے درجنوں ٹھکانے تباہ کر کے متعدد ملزمان گرفتار کر لیا ہے، دوران آپریشن پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔عسکریت پسندوں کے ساتھ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ اور پولیس کی کریمنلز کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس نے کوکانی گینگ کے مزید 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ 3 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف اقسام کے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جن میں لانچرز، راکٹس، ایل ایم جینز، ہینڈ گرنیڈز، درجنوں کلاشنکوفس اور ہزاروں مختلف بور کی گولیاں شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خطرناک عسکریت پسند کریمنل قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے ان کا گھیراؤ کر لیا ہے جہاں مسلح عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جزیرہ نما دشوار گزار دریائی علاقہ ہونے کے باوجود پولیس کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوران آپریشن ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کیلئے سنائپرز کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، پولیس نے نو گو ایریا میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر مزید دو کیمپ قائم کر دیے ہیں، جلد کریمنلز کو قانون کی گرفت میں لا کر پولیس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔