ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبر (پی پی آ ئی) خیبر میں طورخم روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں تقریبا 2 درجن ٹرک اور کنٹینر مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر میں طورخم روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے دبے 2 افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور مشینری ملبہ ہٹانے کے کام میں حصہ لے رہی ہیں۔پاک آرمی کی ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے میں دبے 2 افراد کی لاشیں جبکہ 12 زخمیوں کو زندہ نکال لیا۔رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 100 سے زائد ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کیلئے انتظار میں کھڑے تھے۔حکام نے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی، علاقے میں رات بھر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ امدادی کارکنوں کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ایک ٹرک میں فوراً ہی آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں زخمی ہونیوالے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔