ابراہام ڈی ویلیئرز کا مسلسل 11ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ

سینچورین: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز نے مسلسل 11ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچریاں بنانے کا ویون رچرڈ ز ،گوتم گمبھیراوروریندر سہواگ کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 91رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ پہلی اننگز میں ڈی ویلیئرز کے سوا جنوبی افریقا کا کوئی بلے باز بھی کینگروز بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا ۔ ڈی ویلیئرز نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فالو آن سے بچالیا ۔

Next Post

5مارچ سے 12ویں قومی ایشن اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز

Sat Feb 15 , 2014
اسلام آباد: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 12ویں قومی ایشن اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ5مارچ سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹر جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ چیمپئن شپ کے ڈراز کے اعلان اور قوانین کی آگاہی کے لئے 4مارچ کو […]