اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افتخار احمد،آپ میرے لیے چاچا نہیں،بلکہ آپ بوم بوم ہیں:شاہد آفریدی

کراچی (پی پی آئی)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد کو بوم بوم قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف افتخار احمد کی جارحانہ بلے بازی پر انہیں شاباشی دی۔ انہوں نے لکھا کہ افتخار آپ میرے لیے چاچا نہیں ہیں بلکہ آپ بوم بوم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کرکے اپنی اس اننگز کو ایک یادگار اننگز بناتے لیکن مجموعی طور پر پوری ٹیم نے اچھا کھیلا اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ شائقین نے بھی کل کے میچ سے خوب لطف اٹھایا۔سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کاوش کو بھی سراہا۔ ساتھ ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے صرف 24 گیندوں پر 200 سے زیادہ اسٹرائک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے۔افتخار احمد کی بلے بازی قومی ٹیم کو میچ تو نہ جتوا سکی لیکن انہوں نے کرکٹ شائقین اور کئی کرکٹرز کے دل ضرور جیت لیے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر اس وقت افتخار احمد ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔