اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی زیدی اور علی امین کو جعلی پرچوں کے تحت حراست میں رکھنا قابلِ مذمت، عمران خان

لاہو ر(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ علی زیدی اور علی امین کو جعلی پرچوں کے تحت حراست میں رکھنا قابلِ مذمت ہے اور خدشہ ہے ان دونوں کو اعظم سواتی اور شہباز گل کی طرح زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین، قانون کی حکمرانی، عدالتی احکامات اور جمہوریت کو مکمل طور پر مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حقوق کوپوری ڈھٹائی سے پیروں تلے روندنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادارے تباہی کیگھاٹ اتارے جا چکے اور معیشت زمیں بوس ہوچکی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کو پوری ڈھٹائی سے پیروں تلے روندنے کا سلسلہ جاری ہے۔