ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جس گروپ کاقائدعمران، اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق جاوید لطیف نے کہاکہ اب سب مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،نوازشریف کو سازش کے تحت مائنس کیاگیا،آج پاکستان جس نہج پر ہے وہ سب کے سامنے ہے،کہاجارہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے،ان کاکہناتھاکہ ایک شخص کی ذاتی خواہش پر الیکشن کرایا جا رہا ہے،پہلے الیکشن بھی نوازشریف کو انتخابات سے باہر رکھا گیا،اب بھی نوازشریف کو الیکشن سے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ کچے کے ڈاکوچند لوگوں کے مجرم ہیں،زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے، پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس کی اناپرستی سے بہت نقصان پہنچاہے،پاکستان میں امن کیلئے عمران خان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانا پڑے گا۔