ہندوتوا گروپ کا روزہ دار کشمیری نوجوان پر تشدد،”وندے ماترم”اور”بھارت ماتا کی جے”کے نعرے لگوائے

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہندوتوا گروپ نے ایک کشمیری نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر”وندے ماترم”اور”بھارت ماتا کی جے”جیسے ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبورکردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کشمیری نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ اسے ان نعروں کا مطلب سمجھ میں نہیں آرہا اوریہ نعرے لگانے سے انکار کر دیا۔ہندوتوا گروپ نے اسے مارا پیٹا اور اسے ایک پاکستانی اور”پتھرباز”قراردیا۔پتھر باز کی اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاج کے دوران قابض بھارتی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔

Next Post

جس گروپ کاقائدعمران، اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، جاوید لطیف

Mon Apr 17 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق جاوید لطیف نے کہاکہ اب سب مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،نوازشریف کو سازش کے تحت مائنس کیاگیا،آج پاکستان جس نہج پر ہے وہ سب کے سامنے […]