کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا عبداللہ کھوسو مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے

کشمور(نامہ نگار)ممتازعالم دین شیخ القرآن مولاناعبداللہ کھوسہ مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے، وہ حسب سابق رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے جہاں وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھیاور انتقال کرگئے، وصیت کے مطابق ان کو مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کیا گیا۔مولاناعبداللہ کھوسہ مدرسہ تفہیم القرآن سکھر سمیت کئی مدارس میں پڑھاچکے تھے ان دنوں وہ اپنے آبائی گاؤں اللہ آباد کشمور میں تصنیف وتالیف کا کام کررہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے مولانا عبداللہ کھوسہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے۔مولانا عبداللہ کھوسہ کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں اللہ آباد کشمورمیں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ،جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔