بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم میں گرج چمک کیساتھ بارش، بلوچستان میں ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کیساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بلوچستان کے بالائی پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش اورژالہ باری کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی،،وادی نیلم میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرف باری جاری ہے، خیبرپختونخوا میں کالام، دیر، بالاکوٹ، چترال، مالم جبہ، کاکول، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں کے علاوہ پاراچنار، گلگت بلتستان میں استور، چلاس، گلگت اورسکردومیں بادل کھل کربرسے،بلوچستان میں ژوب،بارکھان، چمن، خضدار، پنجگور اورآزادکشمیرمیں مظفر آباد،راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی میں بارش ہوئی۔ سندھ میں سکھر، لاڑکا نہ، جیکب آباد، مو ہنجو داڑو، دادو اور روہڑی میں بھی بادل برس پڑے،مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں کئی گھنٹوں تک موسلادھار بارش ہوئی۔غذر میں گزشتہ کئی گھنٹے تک پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، ڈوک پل کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کے باعث اشکومن روڈ تاحال بند ہے۔ آٹھ مقام میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل مارگلہ کے مقام سے بھی بند ہوگئی۔ لاہورمیں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19زیادہ سیزیادہ 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں گرمی کا راج برقرار رہے گا، شہر کا پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 43، چھور میں 41 اور ٹنڈو جام میں 40 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا۔