کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں 5 سو روپے فکسڈ چارجز عائد کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سال تک مسلسل اعشاریہ 9 یونٹ استعمال کرنیوالوں پر چارجز کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ سال کے دوران 1 ماہ میں زائد گیس استعمال کرنے پر چارجز عائد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،حکومت کیلئے کمائی کا بڑا ذریعہ ایسے صارفین کے بلوں میں میٹر رینٹ کیساتھ فکسڈ چارجز شامل کیے گئے ہیں اور فکسڈ چارجزعائد ہونے پر صارفین کو کم سے کم بل 5 سو روپیادا کرنا ہوگا۔ اوگرا کی منظوری کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں میں چارجز شامل کر دیے ہیں اور فکسڈ چارجز شامل ہونے کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں اضافہ ہوگا۔
Next Post
وادی نیلم میں گرج چمک کیساتھ بارش، بلوچستان میں ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی
Wed Apr 19 , 2023
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کیساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بلوچستان کے بالائی پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش اورژالہ باری کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی،،وادی نیلم میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرف باری […]
