بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دریائے سندھ کے کچے میں آپریشن کا11واں روز، درجنوں ٹھکانے تباہ، متعدد گرفتار، کئی کیمپ قائم

رحیم یار خان(پی پی آئی)دریائے سندھ کے کچے میں سکیورٹی فورسز کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن11ویں روز میں داخل ہوگیا، اب تک پولیس نے کریمنلز کے درجنوں ٹھکانے تباہ کر کے متعدد ملزمان گرفتار کر لیا ہے، دوران آپریشن پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کی کریمنلز کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے،جزیرہ نما دشوار گزار دریائی علاقہ ہونے کے باوجود پولیس کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔ دوران آپریشن ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کیلئے ا سنائپرز کا استعمال شروع ہے، پولیس نے نو گو ایریا میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر مزید کئی کیمپ قائم کئے ہیں۔