خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد الیکشن کمیشن کو برقرار رکھنے کا جواز نہیں بنتا: فوادچوہدری

لاہور (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات کیلئے فنڈز اور امن و امان کیلیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔