خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کی عالمی برادری سے کشمیری نظر بندوں کی رہائی کیلئے کردار اداکرنے کی اپیل

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی بر ادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تما م حریت رہنماوں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر نظر بند دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جیلوں میں ہیں، نظر بند رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کو جیلوں میں ظلم وستم اور کشمیر مخالف تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہیں طبی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م تر تکالیف اور مشکلات کے باوجود نظربندوں رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کشمیر کاز کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت قتل و غارت، غیر قانونی نظر بندیوں اور جبر واستبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، عالمی ریڈ کراس کمیٹی، ایشیا واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تمام مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نظر بند کشمیریوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے اپنا کردار کریں۔