خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کابل(پی پی آئی) کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کا خیر مقدم کیا۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولوی امیر خان متقی کا نے کہا کہ پاکستانی ناظم الامور کی کابل واپسی سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا۔افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے افغان قیدیوں کی رہائی مثبت اقدام ہے، امید ہے کہ دیگر افغان قیدی بھی عید سے قبل رہا کردیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے پاک افغان ویزہ میں شفافیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی نے امید ظاہر کی کہ پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ ویزہ مسائل پر افغان وزارت خارجہ سے ملکر کام کرے گا۔