توبیاس ہاک کو سال کے بہترین ہاکی کھلاڑی ہونے کا اعزاز مل گیا

نئی دہلی: جرمنی کے شہرہ آفاق مڈفیلڈر توبیاس ہاک نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی پلیئر آف دی ائیر 2013کا ایوارڈ جیت لیا ۔ اس سے قبل 2012میں بھی جرمنی کے ہی ایک کھلاڑی مورٹز فریسٹ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے جاری کردہ بیان کردہ بیان کے مطابق سالانہ ایوارڈ ز کی تقریب بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہوئی ،جس میں سال کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ ز سے نوازا گیا ۔

Next Post

مانچسٹر یونائیٹڈ کی یوآن ماٹا کیلئے 35ملین پاﺅنڈز کی ریکارڈ پیشکش

Thu Jan 23 , 2014
لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کے مڈفیلڈر یوآن ماٹا کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 35ملین پاﺅنڈز کی پیشکش کردی ۔ یہ رقم کلب فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش ہے ۔ اسپین کی قومی ٹیم کے کھلاڑی ماٹا نے رواں سیزن کے 17میچوں میں محض ایک ہی گول کیا ہے ۔