خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے پی انتخابات کیس، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

پشاور(پی پی آ ئی) پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور نے پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے کیس کی سماعت سماعت کی، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ 18 اپریل کو نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، جلد تاریخ دی جائے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ الیکشن تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے دینی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنیں گے، کیس کسی طور مزید ملتوی نہیں کریں گے، 4 مئی کو کیس سن کر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے انتخابات کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔