20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز

رحیم یار خان : 20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز چھ دسمبر سے رحیم یار خان میں ہوگا ۔ سالانہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٹیموں میں پی اے ایف ،واپڈا ،گوجرہ ،خیبر پختونخواہ ،پولیس ،رحیم یار خان ،اسٹیل مل ،بہاولپور،وہاڑی ،اوکاڑہ ،حیدرآباد اور پی ٹی وی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 13دسمبر کو صادق آباد میںکھیلا جائے گا ۔ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالستار سندھو کے مطابق افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین سردار محمد ارشد خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔

Next Post

کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Mon Dec 2 , 2013
سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مشن ہوپ نامی تنظیم کی جانب سے سڈنی کے شہر میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ تنظیم ہر سال مسلم کمیونٹی کی جانب سے آسٹریلیا کے لئے بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ فواد […]