کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا

سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواداحمد کو” مسلم اسپورٹس مین آف دی ائیر“کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مشن ہوپ نامی تنظیم کی جانب سے سڈنی کے شہر میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ تنظیم ہر سال مسلم کمیونٹی کی جانب سے آسٹریلیا کے لئے بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ فواد احمد نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں شمولیت کرکے ایک روزہ اور ٹی 20فارمیٹ کے میچوں میں حصہ لیا ہے ۔ فواد احمد نے تین ایک روزہ میچوں میں تین وکٹیں جبکہ دو ٹی 20میچوں میں بھی تین وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

Next Post

معذوروں کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ کا نعقاد

Mon Dec 2 , 2013
کراچی: معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے آج (منگل ) وہیل چیئر کرکٹ میچ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن الیون کی قیادت محمد ذیشان کریں گے جبکہ اصغر علی شاہ الیون کی قیادت کے فرائض محمد ایوب انجام دیں گے ۔کھلاڑیوں میں سید اعجاز احمد ،محمد بشیر ،شکیل میمن ،ابراہیم ،رضوان […]