خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدت نکاح کیس، عون چودھری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی عدالت نے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس میں عون چودھری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزارکی جانب سے عون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس پر وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ درخواست گزار مزید گواہان کا عدالت میں بیان قلمبند کراناچاہتا ہے، عون چودھری عمران خان کے نکاح میں بطورگواہ شامل تھے اور وہ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عون چودھری کو بطورگواہ کیس میں بیان قلمبند کروانیکی اجازت دے۔عدالت نے دلائل کے بعد عون چودھری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عون چودھری بطور گواہ کیس میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ 27 اپریل کو سنایا جائے گا۔