پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دوں گا: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کسانوں کی خوشحالی اورزراعت کی ترقی اولین ترجیح ہے، کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دوں گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوریا کھاد کی پیداوار اور بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں یوریا کھاد کی پیداوار، یوریا صنعت کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اور موسم گرما میں بجلی کی پیداوار اور متوقع طلب کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔وزیراعطم نے پاور ڈویڑن کو ہدایت جاری کی کہ موسم گرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم رکھی جائے، جب کہ نیلم جہلم منصوبے کی بحالی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، یوریا کی پیداوار اور اسکی کھپت کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی اور بفر اسٹاکس کا ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں یوریا کی بروقت پیداوار اور اس کی کسانوں تک ترسیل یقینی بنائی جائے، حکومت کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ حکومت نے کسانوں کی خوشحالی اور شعبہ زراعت کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، حکومت پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے اقدام کررہی ہے، یوریا اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دوں گا، یوریا کھاد کی طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی جائے۔