پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت جتنے مقدمے بنالے، انکوائریاں کرا لے، عمران کے ساتھ رہیں گے:پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت جتنے مرضی مقدمے بنالے، انکوائریاں کرا لے، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے پر ویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستانی قوم کی واحد امید ہیں، موجودہ حالات میں عمران خان ہی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتے ہیں۔ برف پگھل چکی ہے امریکہ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، پی ڈی ایم کی خام خیالی ہے کہ وہ اب عمران خان کا راستہ روک سکتی ہے، حکومت کے منفی پروپیگنڈے سے عالمی برادری میں پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے، حکومت کہتی ہے کہ پاکستان ایک صوبہ میں الیکشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں، جب حکومت خود یہ منفی پروپیگنڈا کرے گی تو کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت صرف الیکشن سے فرار کیلئے 22 کروڑ عوام کی قسمت سے کھیل رہی ہے۔ شہباز حکومت کے ملک دشمن بیانئے سے صرف بھارت کو فائدہ پہنچ رہا ہے، یہ بھارت کا بیانیہ ہے کہ پاکستان دنیا کا “خطرناک ترین” ملک بن چکا ہے۔