میڈرڈ: ریال میڈر ڈ کے اسٹرائکر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ دسویں بار چیمپئنز لیگ جیت کرنئی تاریخ رقم کرے گی۔ پرتگالی اسٹاراو ر ریال میڈرڈ کے فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈواسپین میں ورلڈ کپ کی تشہیری مہم کے دوران ماڈل کرتے نظر آئے اور کیمروں کے مرکز نگاہ بن گئے۔ میڈرڈ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ کٹ بھی متعارف کر وادی گئی۔تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ایک سوا ل پر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ابھی فٹبال کے علاوہ کسی اور کیریئر کا نہیں سوچا لیکن اگر فلموں میں اداکاری کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گا۔
Next Post
برازیل فٹ بال ورلڈ کپ میں کسی ٹیم سے خوفزدہ نہیں : پیلے
Sat Apr 26 , 2014
ساﺅ پاﺅلو: سابق عظیم فٹبال پیلے کا کہنا ہے کہ برازیل ورلڈکپ فٹ بال2014 میں شامل کسی ٹیم سے خوف ذدہ نہیں، افتتاحی میچ اور گروپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ فٹبال عالمی کپ کے ڈراز جمعہ کو نکالے جائیں گے جس کے ذریعے طے ہوگا۔پیلے ساوپاولو میں اولمپک چیمپئن تیراک مائیکل فیلپس کے […]
