ساﺅ پاﺅلو: سابق عظیم فٹبال پیلے کا کہنا ہے کہ برازیل ورلڈکپ فٹ بال2014 میں شامل کسی ٹیم سے خوف ذدہ نہیں، افتتاحی میچ اور گروپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ فٹبال عالمی کپ کے ڈراز جمعہ کو نکالے جائیں گے جس کے ذریعے طے ہوگا۔پیلے ساوپاولو میں اولمپک چیمپئن تیراک مائیکل فیلپس کے ساتھ تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اشتہاری فلم کی عکس بندی کے دوران صحافیوںسے گفتگو کر تے ہوئے پیلے نے کہا کہ پانچ مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل کسی بھی ٹیم سے خائف نہیں اور وہ ہوم گراونڈ پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔اس وقت جرمنی اور اسپین کی ٹیمیں بلاشبہ سب سے بہتر ہیں، لیکن عالمی کپ میں ہمیشہ غیر متوقع نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ توقع اور خواہش ہے کہ برازیل فائنل تک ضرور پہنچے۔ برازیل کے فٹبال لیجنڈ پیلے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنھیںمسلسل تین ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
Next Post
بارسلو نا ٹینس: رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ، اعصام کی جوڑی بھی باہر
Sat Apr 26 , 2014
بارسلونا: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ہم وطن نکولس المیگرو سے اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ، ڈبلز میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کینیڈ ا،سربیاکی جوڑی سے شکست کھا گئے ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میںمیزبان سٹارورلڈ نمبر ایک رافیل […]
