جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 9 پاکستانی جاں بحق

ریاض(پی پی آ ئی) عمرہ ادا کرنے کے بعد ریاض جاتے ہوئے القصیم کے قریب گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں نو پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں، اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اسلام نگر اور ننکانہ صاحب سے تھا اور وہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔مرنے والوں میں ذوالفقار علی، شہباز علی، امہ عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریا بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے نام شامل ہیں، زخمیوں میں محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب شامل ہیں،مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔