جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواستِ ضمانت منظور

کرا چی(پی پی آ ئی)ملیر کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ 11 ملیر احمد علی گبول نے فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ علی زیدی کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کیا جائے۔اس سے قبل علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان پر گولیاں چل گئیں، آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرے خلاف ایسے شخص کا مقدمہ درج کیا جس کو اپنا نہیں پتہ۔ یہ بھی نہیں پتہ کہ مدعی زندہ ہے بھی یا نہیں لیکن مقدمہ درج کردیا گیا۔۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔