جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) اازاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔کشمیر میڈیا کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلامقابلہ انتخاب ہونے کے باوجود قواعد کے مطابق پولنگ کا عمل ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔عدالت نے سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔