جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتی احکامات کے ذریعے حل نکالنا چاہیں تو پیچیدگیاں نکلتی ہیں: چیف جسٹس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کے تین رکنی بینچ نے وزارت دفاع کی ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔جمعرات کے روز سماعت کی ابتدا میں چیف جسٹس نے سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے نیک کام (مذاکرات) شروع کیا اللہ اس میں برکت ڈالے، عدالت اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالے گی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے ذریعے اگر حل نکالنا چاہیں تو اس میں پیچیدگیاں نکلتی ہیں لیکن سیاسی جماعتیں کوئی کام کرتی ہیں تو راستے نکلتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ صف اول کی سیاسی قیادت عدالت میں موجود ہے، یہ قیادت جانتی ہے اور مسائل کو حل کرنا چاھتی ہے۔