جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری حقیقی عید تب منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی سے چھٹکارہ پا لیں گے:غلام احمد گلزار

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے امت مسلمہ باالخصوص کشمیری مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری حقیقی عید تب منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔کشمیر میڈیاکے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید شہداکے ورثا، بے سہارا اور یتیم افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن بھی ہے، ہمیں اپنے ان عظیم شہداکے خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جانیں، عزت، وقار، تشخص اور تہذیب و ثقافت خطرے میں ہیں،بھارت نے کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر رکھا ہے اور دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں بیگناہ کشمیریوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اور وہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے، جموں وکشمیر کی ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ شہدانے اپنا آج ہمارے روشن کل کیلئے قربان کیا اور ہم ان کی قربانیوں کے محافظ ہیں۔انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماوں، کارکنوں، وکلا، صحافیوں، حقوق کے کارکنوں، طلبااور عام کشمیریوں کے عز م وہمت کو بھی سلام پیش کیا۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور بھارتی ریاستی دہشت کا شکار افراد، غربا، یتیموں، مساکین وغیرہ کو ضرور یا د رکھیں۔