زمبا بوے کرکٹر زاور بورڑ کے معاملا ت طے ، ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی

بلاوایو: کرکٹ بورڑ کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شر کت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی۔ زمبا بوے پروفیشنل کرکٹر ایسو سی ایشن اور بورڑ کے درمیان کھلا ڑیوں کے معاوضے کا تنا زعہ حل ہو نے کے بعد کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ۔ کھلاڑیوں کی ماہا نہ تنخواہ اگلے ایک سال کے لیے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تما م کھلاڑیوں کوفی کس11500امریکی ڈالر جبکہ میچ میں جیت کی صور ت میں دو ہزار سات سو امریکی ڈالر کی اضافی رقم بھی دی جائے گی ۔ مستقبل میں اس طرح کے تنازعات سے بچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈ سن کی موجو دگی میں مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، آئی سی سی چیف کھلاڑیوں اور بورڑ کے درمیان مصالحت کے لیے زمبابوے پہنچ گئے تھے ، واضح رہے پچھلے ہفتے کھلاڑیوں نے دھمکی دی تھی کہ ان کے معاوضے کا معاملہ حل نہیں ہوا تو وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔زمبابوے کر کٹ بور ڑ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا، کھلاڑیوں نے کنٹرکٹ پر دستخط کر دیے ہیں اب تمام معاملات معمول پر آچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے معاوضے میں کھلاڑیوں کے حصہ پر دوبارہ بات چیت ہو گی۔

Latest from Blog