عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں نام نہاد تلاشی اورمحاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کی شام ضلع میں مینڈھر کے علاقے بھٹہ ڈوریاں میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملے کے بعد شروع کی گئی۔حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھٹہ ڈوریاں کے جنگلات سمیت پورے علاقے کامحاصرہ کر دیاگیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ڈرونز زاور سراغرساں کتے استعمال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ راجوری اور پونچھ کے اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔حملے کے بعد سے بھمبر گلی پونچھ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مینڈھر کے ذریعے پونچھ جائیں۔