عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچی زبان کے نامور شاعر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

کوئٹہ (پی پی آ ئی)صوبے بلوچستان کے ضلع پنچگور میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب یعقوب امل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔مقامی ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پنجگور کے علاقے گورمکان میں مقتول کے گھر کے باہر حملہ کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور جب یعقوب امل گھر سے باہر آئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد نامور شاعر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واضح رہے کہ یعقوب امل متعدد مسائل پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔