وزیراعظم کی لاہورمیں ن لیگی قیادت اورقانونی ماہرین سے ملاقاتیں

لاہور(پی پی آ ئی)سرکاری چھٹی کے روزبھی وزیراعظم شہبازشریف کی لاہورمیں بھرپورسیاسی مصروفیات جاری ہیں۔شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اورقانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔میڈیاذرائع کے مطا بق و زیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سعدرفیق، ایاز صادق،اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان اورلیگی رہنما شزا فاطمہ،سابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان شامل ہیں۔ان ملاقاتیں دوران وزیر اعظم نے لیگی رہنماؤں قانونی ماہرین سے ملکی سیاسی و آئینی صورتحال اورملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔یا درہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Next Post

بلاول بھٹو کادورہ بھارت کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے: فواد چوہدری

Fri Apr 21 , 2023
جہلم(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے […]