جہلم(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارت کے دورے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنائے جارہے ہیں، یہ اسی انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔
Next Post
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا
Fri Apr 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات تو جاری ہیں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکل رہا، سیکرٹری خزانہ کے حالیہ دورہ امریکا میں سٹاف لیول معاہدے کیلئے اہم پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم […]
