پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات تو جاری ہیں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکل رہا، سیکرٹری خزانہ کے حالیہ دورہ امریکا میں سٹاف لیول معاہدے کیلئے اہم پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے تاحال تاریخ نہیں دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکام کے مطابق واشنگٹن میں سائیڈ لائن میٹنگز حتمی نتیجہ پر نہ پہنچ سکیں اور سعودی عرب، یواے ای کی یقین دہانیاں ناکافی ثابت ہوئیں ہیں۔ذرائع نے کہا کہ مزید ایک ارب ڈالر کا کمرشل بینکس سے فنانسنگ کا پلان دینا پڑا ہے اور آئی ایم ایف کو سستا پٹرول سکیم پر تفصیلی بریف کیا گیا مگر آئی ایم ایف نے تاحال سستا پٹرول سکیم دینے کی سکیم پر رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔