اے این ایف کی کارروائیاں، بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر پی کے 225 کے ذریعے مسقط جانے والے مسافر سے 1450 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں اور مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں اسلام آباد جی پی او سے بحرین جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی، جسے دودھ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا، دریں اثنا گجرات جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 12 کلو ہیروئن برآمد کر کے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اْدھر مستونگ بائی پاس کے قریب کار سے 10 کلو افیون برآمد کر کے قلات کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں تربت دنوک کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو چرس برآمد کر لی گئی، جسے زیر تعمیر مکان میں زمین کے اندر چھپایا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام کارروائیوں میں گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر، ہزاروں افرادکا میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ

Fri Apr 21 , 2023
سری نگر (پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں لوگوں نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔کشمیر میڈیا کے مطابق اس موقع پر عقیدت مندوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر […]