اسلام آباد: کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کے لیے جمعہ کو روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں کے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم پہلی بار شرکت کرے گی۔ کبڈی مقابلے یکم دسمبر سے 14 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔
Next Post
متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
Thu Nov 28 , 2013
دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2014کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی میںجاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ نیپال، یو اے ای ، آئر لینڈ اور افغانستان بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2014 بنگلا دیش میں […]
