کراچی (پی پی آئی) کراچی کی خون آلود سیاست اور ماضی میں شہر کی بے امنی اور دہشت گردی پر بنائی گئی کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔پروڈیوسر، ہدایت کار اور لکھاری سراج اس سالکن کی کرائم تھرلر فلم کا شائقین کو کافی وقت سے انتطار تھا اور عید الفطر کے موقع پر اس کا ٹریلر جاری کرکے اسے بڑی عید پر سینماؤں کی زینت بنانے کی تصدیق کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق فلم کی کی تقریبا تمام کاسٹ ابھرتے ہوئے فنکاروں پر مشتمل ہے۔فلم کی کہانی کراچی کے 2008 اور 2010 کے حالات کے گرد گھومتی ہے۔
Next Post
”مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہاؤس میں بنائی جا چکی“ حلیم عادل شیخ کا چیف جسٹس کو خط
Mon Apr 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماا وراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے قتل کا خدشے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے اپنے خط میں کہاہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہا?س میں بنائی […]
