تحریک انصاف آزاد کشمیرمیں فارورڈ بلاک قائم

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی ایک طرف آزاد کشمیرمیں حکومت بنانے کا کریڈٹ لینے کی کوشش ناکام ہو گئی تو دوسری سمت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کو ایم ایل اے و وزیر جنگلات اکمل سارگالہ کے ویڈیو بیان نے مزید تقویت دے دی ہے، اکمل سارگالہ نے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تقسیم کا باضابطہ اعلان کر دیا،اکمل سارگالہ نے ہم خیال دوستوں کے ساتھ اپنا الگ فیصلہ کرنے کا بھی اعلان کر تے ہوئے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس پر 3 ارب روپ کے قریب رشوت کے الزام پر پی ٹی آئی مرکزی قیاد ت سے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ قیادت کو چاہیے تھا کہ سردار تنویر الیاس کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے سے تنویر الیاس کو ہٹاتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا اس لیے میں اور میرے ہم خیال دوست اب آئند ہ کا لائحہ عمل جلد ملاقات میں طے کریں گے اور قوم کے سامنے رکھیں گے۔ اکمل سار گالہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سمجھداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Next Post

”مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہاؤس میں بنائی جا چکی“ حلیم عادل شیخ کا چیف جسٹس کو خط

Mon Apr 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماا وراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے قتل کا خدشے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے اپنے خط میں کہاہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہا?س میں بنائی […]