ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، پی ٹی آئی پنجاب میں پھوٹ پڑنے لگی،عمران پر تنقید

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالجبار نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کیاہم رہنما رانا عبدالجبار کا کہنا ہیکہ عمران خان کہتے تھے کہ موروثی سیاست دفن کریں گے لیکن اب خود ہی موروثیت کو ہوا دے رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی کے خاندان پر ٹکٹوں کی برسات موروثیت نہیں تو اور کیا ہے؟مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پی پی 214سے ان کا بھانجا، 156 سے خود شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں، 157 سے ان کا بیٹا زین قریشی اور 217 سے بھی ان کا بیٹا امیدوار ہے تو عمران خان صاحب بہت افسوس ہوا، ورکر مایوس ہیں۔

Next Post

”مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہاؤس میں بنائی جا چکی“ حلیم عادل شیخ کا چیف جسٹس کو خط

Mon Apr 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماا وراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے قتل کا خدشے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے اپنے خط میں کہاہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش بلاول ہا?س میں بنائی […]