کوٹ ادو(پی پی آئی)کوٹ ادو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پی پی آئی کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور گردونواح میں 4 عشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں اتوار کی رات 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Next Post
میں نے عمران میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا، مولانا طارق جمیل
Mon Apr 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو عمران خان میں خیر کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایسی فضا بن گئی ہے، خاص طور پر سیاسی اور عمومی طور […]
