سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت لینے کو بھی تیار نہیں:: چودھری پرویز الہٰی

لاہور(پی پی آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہیں، الیکشن کا بائیکاٹ کر کے (ن) لیگ اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی، شہباز شریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے۔