مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)اقتدار سے الگ ہوتے ہی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے۔پی پی آئی کے مطابق سردار تنویر الیاس کاکہناہے کہ منصوبے کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کیا گیا، ان کاکہناتھا کہ جو آزاد کشمیر میں حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوں گے،سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پارٹی کے جھنڈے تلے سب ایک ہیں، جو اختلافات ہیں وہ چیئرمین کے سامنے رکھے جائیں گے۔
Next Post
عید تعطیلات کے بعدبینک آج کھلیں گے
Tue Apr 25 , 2023
کراچی (پی پی آئی)عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں بینک و مالیاتی ادارے بدھ کو دوبارہ کھلیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق ملک بھر میں تمام بینکس 21سے 25اپریل بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ بینکس 26اپریل سے دوبارہ لین دین کا آغاز کرینگے۔
