جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سینئر آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دباﺅ بڑھ گیا۔ ان کی گذشتہ 9 ٹیسٹ اننگز میں اوسط فقط 17.77 رہی جس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے، بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیلس کو اس بڑھتے ہوئے دباﺅ سے نجات کیلئے بڑی اننگز درکار ہوگی، 38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آخری نصف سنچری انھوں نے پاکستان کے خلاف رواں برس فروری میں جوہانسبرگ میں بنائی تھی، اس کے بعد ان کا ٹیسٹ میں اسکور 7، 2، 21، 5، 0 اور7 رہا۔ جیک کیلس نے آخری سنچری گذشتہ برس نومبر میں برسبین میں بنائی تھی۔