وزیراعلیٰ بلوچستان کاگورنر ، وزراء، حکومتی اور اپوزیشن ارکانِ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعق

لاہور میں الشفاء ٹرسٹ کے تحت جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے آئی ہسپتال کی تعمیر شروع

سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کا دورہ اقوامِ متحدہ ، پاکستانی سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت

ازبکستان کے سفیر کی وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات ، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فضل الرحمن, مریم, زرداری کو عمران سے سیکھنا چاہیے:جلیل شرقپوری

شرقپور شریف (پی پی آئی)سابق ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے بعد ملک کا نعرہ اس جوش و جذبے سے لگایا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف سے منسلک ہونے والیمیاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ میں نے آج تک کسی جماعت کو ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کیا، صرف پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کے ٹکٹ کیلئے دو دفعہ اپلائی کیا، قائداعظم کے بعد ملک کا نعرہ اس جوش و جذبے سے لگایا ہے تو وہ عمران خان ہے، 2012 میں عمران خان کو پڑھا تو ان کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا، میں نے کہہ دیا تھا کہ اس دفعہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں انہوں نے چہئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کور کمیٹی میں کچھ لوگ ہیں، علمائے کرام کی ایک کمیٹی بنائیں اور ماہانہ نشت رکھیں، پھر لوگ سمجھیں گے کہ آپ کا سفر مدینہ کی ریاست کی طرف چل پڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جلد قومی انتخابات ہونے چاہئیں، ایک دفعہ تو خان صاحب نے جیت جانا ہے 2 تہائی سے بھی زیادہ، باقی تمام سیاست دان برداشت کریں اب، یہ ککڑی کے بچوں کی کھانے پینے کی لڑائی تھی، اسٹبلشمنٹ بھی مل گئی ان کے ساتھ، مولانا فضل الرحمن, مریم صاحبہ, زرداری صاحب ان کو عمران خان سے سیکھنا چاہیے۔