جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ٹی ڈی تھانے میں خودکش دھماکے کے شواہد نہیں ملے: ڈی پی او سوات

سوات(پی پی آ ئی) سوات کے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں کسی خودکش دھماکے یا حملہ آور کے شواہد نہیں ملے۔شفیع اللہ گنڈاپور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، ماہرین نے کرائم سین کا معائنہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دھماکہ کے 12 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا، 3 شہداکی میتیں ورثاکے حوالے کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ عابد مجید اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لے گی۔