جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوات کے علاقے کبل میں دھماکے سے اموات کی تعداد 17ہو گئی: پولیس

سوات(پی پی آ ئی)سوات میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔سوات پولیس کے ترجمان ناصر اقبال کریمی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ پانچ میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ’تین سویلین میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ’51 زخمیوں میں سے 47 پولیس اہلکار ہیں جبکہ چار سویلین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ’عمارت کے ساتھ ملحقہ گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے جن کی وجہ سے ان کی اموات ہوئی ہیں۔دوسری جا نب پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی،جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔