بوڈاپسٹ(پی پی آئی)پاکستان کے ارشد ندیم ان دنوں ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ہیں اور وہاں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے جیولن تھرو کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ارشد ندیم اتوار کو جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔
Next Post
سندھ میں سال گزشتہ سگ گزیدگی کے 2لاکھ کراچی میں 26ہزار واقعات
Sat Aug 26 , 2023
کراچی (پی پی آئی)2022 میں سندھ میں 2022 کے دوران سگ گزیدگی کے 2لاکھ واقعات رونماہوئے جبکہ کراچی میں 26ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا۔ پی پی آئی کے مطابق آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن بھی غیر فعال ہے۔ کتوں کی افزائش نسل روکنے کے لیے قوانین بنائے گئے لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا، صوبے کے اسپتالوں […]